Wednesday, August 29, 2018

"Easy cooking"

مزیدار کباب😋

 اسلام وعلیکم پیار ی بہنوں اور عزیز بھائیوں!!! امید کرتی ہوں کہ آپ سب بخیر ہوں گے اور عیدالاضحی اچھی طرح سے گزری ہوگی۔

 تو آتے ہیں ٹاپک کیطرف ،تو ٹاپک کا نام میں نے رکھا ہے  "ایزی کوکنگ"۔ آپ سوچ  رہے ہوں گے کہ یہ نام ہی کیوں؟ تو اس کے پیچھے اک لمبی داستان ہے جو میں آپکو تھوڑا مختصر کرکے سناونگی۔یہ میری شادی سے پہلے کی بات ہے،تب میں بہت آرام طلب ہوا کرتی تھی خیر آرام طلب تو میں اب بھی ہوں مگر اب کوئی آرام کرنے دے تب،۔تو جناب جب میری شادی کی بات پکی ہوئی تو والدہ صاحبہ کو فکر لاحق ہوئی کہ لڑکی نے آج تک کسی کام کو ہاتھ نہیں لگایا سسرال جاکر ناک نا کٹوادے🙄۔چونکہ والدہ صاحبہ ہر ہنر میں با کمال تھی اور خاص طور پر کھانا پکانے میں تو ماہر تھیں (ماشااللہ سے اب بھی بہت اچھا پکاتی ہیں) اور میرا یہ حال کہ "اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتی" والی بات مجھ پر صادق آتی تھی ۔ تو جب بھی میری ماں کچن سے مجھےآواز دیتی تو میری جگہ میری دادی (اللہ انھیں جنت نصیب کرے) آواز دیتی کہ" کیا بات ہے؟ اسے کسی بات کےلئے بلایا ہے؟ اسکی جگہ میں کام کرونگی مگر یہ کام کو ہاتھ نہیں لگاے گی"۔ادھر سے جواب آتا کہ آپ جاو گی اسکے ساتھ اسکے سسرال؟" 😉اسی" تو تو میں میں" میں چند ماہ گزر گئے اور آخر کار میں رخصت ہوکے پیا دیس سدھار گئی 😥۔  

  شادی کے بعد جیسے سبھی میرے ہاتھ کے پکے ہوئے  کھانے کے منتظر ہوں 🤨۔ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ لوگ اپنے گھر کے پکے ہوے کھانے سے بیزار ہوں۔اور وہ کسی"کوکب خواجہ " کو بیاہ کے لائے ہوں 🙄۔مرتا کیا نہ کرتا  میں نے آستین چڑھائی اور جو چیز سب سے پہلے بنای وہ تھی "چٹنی "۔(ارے سسرال والوں کی نہیں سبزیوں کی)۔ایک بات بتانا بھول گئ کہ میں شروع ہی سے کوکنگ کے پروگرام سے الرجک تھی۔اسلئے دل میں ٹھانی کہ جو بھی بناوءنگی اپنے طریقے سے بناوءنگی آئیڈیا تو تھوڑا بہت تھا (ماں کو کھانا پکاتے ہوئے صرف دیکھا تھا)،بس اسی طرح سے شروع کیا اور سلاد(ٹماٹر ،پیاز، کھیرا) کا مکسچر بنا کر پہلے سے زیرہ اور نمک ملے ہوئے دہی میں مکس کیا اور اوپر تھوڑا سا چاٹ مصالحہ ڈال دیا ۔تو جناب اتنی پذیرائی ملی کہ میں بیان ہی نہیں کرسکتی۔مجھے خوشی بھی ہوئی مگر میں حیران بھی بہت ہوئی۔شاید یہ لوگ بہت روایتی کھانوں کے عادی تھے ۔اسی طرح دوسری دفعہ میں نے دال بنای اسکی بھی بہت تعریف ہوئی ۔بس یہ سلسلہ جاری تھا میں مختلف طریقوں سے مختلف چیزیں بناتی گئی اور میری واہ واہ  ہونے لگی۔اور ہاں سسرالی یہ بات بھی بہت کرتے تھےکہ اس کے ہاتھ میں اسکی ماں کا ذائقہ ہے☺۔

یہ قصہ ذرا طویل ہوگیا ہے اب آ تے ہیں آ ج کے ڈش کیطرف،آج طبیعت ذرا ناساز تھی سوچا کوئی آسان سی چیز بناوءن۔میرے میاں صاحب کو کباب بہت پسند ہیں۔ویسے بھی ان کو گلہ تھا کہ عید گزر گئی میں نے کباب نہیں بنائے۔تیار قیمہ فریزر میں رکھا تھا جو ماں نے آج ہی بھیجا تھا ۔بس پھر کیا تھا قیمہ فریزر سے نکالا اسکو ڈیفروسٹ کیا،اس میں پیار ٹماٹر کاٹ کہ ڈالے ادھر پین میں تیل گرم ہونے کے لیے رکھا ۔قیمے میں تھوڑا سا کباب مصالحہ تھوڑا ساسرخ مرچ پاؤڈر،نمک (حسب ذائقہ) ایک انڈہ اور آٹا مکس کیا۔درمیانے سائز کے پانچ چھ کباب بن گئے پھر انکو گرم تیل میں درمیان آنچ پر تل لیا۔

مزیدار کباب تیار وہ بھی بہت کم وقت میں 😎





Monday, August 27, 2018

Red Style 👄


         "When in doubt wear RED "

Assalam o Alaykum!! 

Hello everyone here! 
  This blog is about my own dress (casual wear) which I wore on Eid (Islamic festival)day.
As I love "Red" so I selected red for all the three days of the festival 😉.
The first dress which I want to show here is shirt made of cotton stuff  with golden thread work on the left.Shwal was digital printed made of pure silk with golden brown,dark brown and light brown combination.
Oh and shalwar (pant) was an umbrella shaped,cotton in stuff,light brown in color with golden thread work on the bottom.





Wait!!! I forget to show my red and brown sandals with my red Saralyn handbag 😊



So keep calm and be a lady in red 😉
Stay tuned 😊